پیرس (ایس ایم حسنین ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماء ملک سعید نے کہا ہے کہ 30ستمبر کا عظیم الشان احتجاج نا اہل حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہوا ہے ۔جنون کو منفی ہتھکنڈوں اور ڈرانے دھمکانے سے روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔ملک بھر سے ہزاروں گاڑیوں کے قافلے لاہورپہنچے یہ اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ انشا اللہ لاہور تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بنے گا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس کے پاکستانی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد اور کارکن ایک جسم کی طرح کی ہے جس کو سازشی عناصر توڑنے میں ناکام ہونگے ۔