پیرس ( نمائندہ خصوصی) سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری سلیم بوڑا کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی انتقال کی خبر کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہوگیا، سیاسی رہنما نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری سلیم بوڑا نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے میاں نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔