گجرات (صغیراحمدقمر)سابق صوبائی وزیر تعلیم میان عمران مسعود سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود نے عالم گڑھ جا کر چوہدری اکرم طاہر سے بھابھی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم چوہدری اکرم طاہر و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین چوہدری عمران یوسف ،حامد وڑائچ و دیگر بھی ہمراہ تھے