پیرس(نمائندہ خصوصی)رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرم وسن نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہحکومت مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم جبکہ ہمارے ’’شاہی خاندان ‘‘کے وزیر چکن کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔