بھارتی فلموں میں رومانوی گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ، فلمی کیریئر میں 1300 سے زائد گیت گائے
ممبئی (یس اُردو ) بالی ووڈ میں اپنی مدھر آواز سے دنیا کو دیوانہ بنانے والے پلے بیک سنگر مکیش کی آج 93 ویں سالگرہ ہے ۔ لدھیانہ میں پیدا ہونے والے مکیش چاند ماتھر کو دنیا لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے نام سے جانتی ہے ۔ مکیش نے اپنے ابتدائی دور میں رومانوی گیت گائے جنہوں نے انہیں بامِ عروج پر پہنچا دیا ۔ فلم “کبھی کبھی” میں ان کا گانا “پل دو پل کا شاعر” ہر سننے والے کو بھایا ، مکیش نے اپنے طویل فلمی کیرئیر میں 1300 گانے گائے ۔ مکیش کے گائے ہوئے زیادہ تر سپرہٹ گانے راج کپور پر فلمائے گئے ۔ 1976 میں یہ مدھر آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی ۔