دی نیو یارک ٹائمز نے یورپی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ملا اختر منصور پاکستانی ہسپتالوں میں علاج نہیں کروانا چاہتے تھے اور وہ علاج کے لیے ایران گئے ہوئے تھے
نیو یارک (یس اُردو) امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر منصور کو ٹیلیفونک رابطوں اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ، ملا منصورسے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کی تھی ، جبکہ اخترمنصور علاج کے لیے ایران گئے ہوئے تھے ۔امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما نےملا منصور کو ہلاک کرنے کی منظوری کچھ ہفتے قبل دی تھی ، جبکہ امریکا نے کچھ ہفتے پہلے پاکستانی حکام کو طالبان رہنما کو نشانہ بنانے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔دی نیو یارک ٹائمز نے یورپی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ملا اختر منصور پاکستانی ہسپتالوں میں علاج نہیں کروانا چاہتے تھے اور وہ علاج کے لیے ایران گئے ہوئے تھے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں میں بھی رکاوٹ بن چکا تھا ۔