کابل (یس ڈیسک) افغان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملا فضل اللہ کے افغانستان میں ہونے کا اعتراف کر لیا، پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے بھی باز نہ آئے، کہتے ہیں، پاکستان شدت پسندی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کرے۔
حامد کرزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے اعلان کے باوجود انہیں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی۔ حامد کرزئی نے کہا پاکستان شدت پسندی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کر دے تو حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی اور اسے پناہ دینے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں حامد کرزئی نے کہا کہ وہ ان کی موجودگی کی تردید نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔