ملتان میں 16 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں نیب نے نجی بنک کے منیجر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملتان: (یس اُردو) نیب ملتان نے نجی بنک میں 16 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں صدر ملتان برانچ کے بنک منیجر محمد علی، اور اس کے دو ساتھیوں اسلم پرویز اور خالد محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم محمد علی نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بڑی رقم سے محروم کیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ریمانڈ کے لئے تینوں ملزمان کو جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔