سی ٹی ڈی ملتان نے مخبری پر چھاپہ مار کر5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔
Multan: 5 Taliban militants arrested
تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ پل سہو پر کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جو کہ ملتان کے مختلف مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر نصراللہ خان، زارازخان، حکیم خان، روزی خان، روح اللہ خان کو بارودی مواد سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ان کے قبضے سے 5ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور تفتیش کے دوران انہوں نے ملتان کی اہم تنصیبات کو تباہ کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔