counter easy hit

ملتان: پرانی رنجش پر 8 مسلح افراد کا اہلخانہ پر تشدد

Multan: 8 gunmen family violence old enmity

Multan: 8 gunmen family violence old enmity

شجاع آباد میں پرانی رنجش پر 8 مسلح افراد نےایک گھرمیں گھس کر اہلخانہ پرتشدد کیاہے۔ ملزمان تشدد کےدوران خواتین کےکپڑےپھاڑ کر انہیں سڑک پر گھسیٹتے رہے۔ پولیس کےجائے وقوعہ پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کےعلاقے ٹھٹھ گھلواں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم امتیاز فداحسین کا سابقہ داماد ہے اور2 سال قبل وہ انکی بیٹی کو طلاق دے چکا ہے۔

لیکن اپنی سابقہ بیوی کی دوسری شادی کا سُن کر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا اور فدا حسین سمیت انکی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورسڑکوں پر گھسیٹتے رہے۔

متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،تاہم 15 پر شکایت موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کےطبی معائنےکےلیےانہیں اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتار کرلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website