مومل کا صداقت کے ساتھ چار سال سے تعلق تھا ، ملزم نے جعلی نکاح کے ساتھ اسے اپنے پاس رکھا ، اپنے تحفظ کی خاطر اس پر تیزاب پھینکا :ملزمہ
ملتان (یس اُردو ) ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ مومل کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ پولیس کیمطابق مومل کا صداقت کیساتھ چار سال سے تعلق تھا تاہم ملزمہ نے گھر بلا کر صداقت پر تیزاب پھینکا ۔ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ مومل پولیس کی حراست میں ہے تاہم دوران حراست ملزمہ نے بیان دیا ہے کہ صداقت نے جعلی نکاح کیساتھ اسے اپنے پاس رکھا صداقت کی وجہ سے وہ بدنام ہوئی اور اس کا بیٹا بھی فوت ہوا ملزمہ کے بیان کیمطابق اس نے اپنے تحفظ میں صداقت پر تیزاب پھینکا جبکہ صداقت اس کے گھر میں داخل ہو کر اس پر تشدد کر رہا تھا ۔ پولیس حکام کیمطابق ملزمہ مومل عرف شملی کے چار سال سے صداقت کے ساتھ تعلقات تھے تاہم عورت نے گھر بلا کر صداقت پر تیزاب پھینکا ۔ تیزاب گردی کا شکار صداقت کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کیمطابق صداقت کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔