counter easy hit

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار

ملتان کی بہاءالدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارہوگیا، چرس اورشراب برآمدہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔

MULTAN: arrest the drug dealer from Bahauddin Zakariya University

MULTAN: arrest the drug dealer from Bahauddin Zakariya University

یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا ،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام بھی لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے ۔ پولیس نے طالبہ سے بھی تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے ۔ دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website