ملتان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی متوقع آمدکی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی، اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔
Multan: Asif zardari Expected arrival, party workers celebrations
ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔ مٹھائی تقسیم کرنے کے دوران کچھ کارکنان بے قابو ہوکر مٹھائی پر جھپٹ پڑے جبکہ دھکم پیل کی، اس دوران مقامی قائدین نے صورتحال پر قابو پایا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری ان کے شہر آرہے ہیں ، آج ہمارے لئے بڑا دن ہے۔