counter easy hit

ملتان: گھریلو حالات سے تنگ تین خواتین کا اقدام خودکشی

شمائلہ نے شوہر ، شازیہ نے معمول کے جھگڑوں اور عالیہ نے والد سے جھگڑے کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا ، ہسپتال میں حالت تشویش ناک

Multan: Attempted suicide of three womens with tight domestic situation

Multan: Attempted suicide of three womens with tight domestic situation

ملتان: ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو جھگڑے سے تنگ تین خواتین کی خودکشی کی کوشش ، تینوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملتان میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ، ایک ہی دن میں شہر کے مختلف علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کی کوشش کی جن میں چونگی نمبر ایک کی 30 سالہ شمائلہ شامل ہیں جس نے شوہر سے جھگڑے پر زہر پی لیا تاہم قصبہ مڑل کی رہائشی 25 سالہ شازیہ نے بھی معمول کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کالا پتھر پیا اور خودکشی کی کوشش کی۔ خودکشی کے تیسرے واقعے میں سورج میانی کی رہائشی عالیہ نے اپنے والد سے جھگڑا ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website