counter easy hit

ملتان، قدیم اور جدید عمارتوں کا حسین امتراج

ملتان قدیم اور جدید عمارتوں کا حسین امتراج ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل کی تاریخی عمارتوں کو رنگ کر انہیں مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے ۔

نیلے ، ہرے ، لال اور پیلے ، یہ گھر گڑیا کے نہیں ، ملتان کے حرم گیٹ اور گھنٹہ گھر کے رہائشیوں کے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں رنگنے کا کام جاری ہے ۔ مختلف رنگ جب گھروں پر پینٹ ہوئے تو اندرون ملتان کی دلکشی بڑھ گئی جسے شہریوں نے بھی سراہا ۔

حرم گیٹ کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ یہ بہت پرانی عمارتیں ہیں، انہیں خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور رنگ برنگا رنگ کر کے ان میں خوبصورتی میں اضافی کیا جا رہا ہے۔ وہ بہت اچھی لگ رہی ہے ۔ لوگ یہاں آتے ہیں دیکھتے ہیں پہچانتے ہیں کہ وہی پرانی بلڈنگ ہے ۔

پہلے مرحلے میں 10 دنوں کے دوران حرم گیٹ کے 47 گھروں کو رنگا گیا اور اب یہ کام جاری ہے ۔گھنٹہ گھر پر 100 گھروں پر رنگ ہو گا جن میں سے 30 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان ،نادر چٹھہ کا کہناہے کہ ’رنگ دو ملتان‘ لانے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ حرم کی تزئین و آرائش مکمل ہوتی ہے تو اس ایریا میں لوگوں کو کچھ تبدیلی نظر آئےجس سے اب ماحول کچھ بہتر لگتا ہے ۔

رنگ دو ملتان‘ 50 لاکھ کے اس منصوبے کے آخری مرحلے میں ہنوں کا چھجا اور دمدمہ کی قریبی عمارات شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website