ملتان …. ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کا علاج نہ ہونے کے باعث انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، ایم ایس کے مطابق بچیوں کا علاج ممکن نہیں ہے اس لیے انہیں گھر منتقل کیا گیا ہے ۔
ملتان چلڈرن کمپلیکس میں زیرعلاج دھڑجڑی جڑواں بچیوں کو انکے گھر منتقل کر دیا گیا ہے ، ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق ڈاکٹرز کے پینل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان بچیوں کا علاج کہیں پر بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کے دل اور جگر ایک ہے چھوٹی اوربڑی آنت بھی جڑی ہوئی ہے اس لئے ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا ۔بچیاں اب صحت مند ہیں اس لئے انکو ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، جبکہ بچیوں کے والد نذر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹر ز نے بچیوں عائشہ اور علیزہ کی دیکھ بھال کے لئے بتا دیا ہے اب گھر پر ہی ان کی دیکھ بھال کریں گے ۔ جڑواں بچیاں 14 جنوری کو ایک نجی اسپتال میں پیدا ہوئی تھیں اور 16 جنوری کو انہیں چلڈرن کمپلیکس داخل کیا گیا تھا