counter easy hit

ملتان: کار اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

حادثے کا شکار ہونیوالی بس اسلام آباد سے ملتان جا رہی تھی ، ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی

Multan: collided with a car and bus, killed one persom

Multan: collided with a car and bus, killed one persom

ملتان: ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر بس اسلام آباد سے ملتان آ رہی تھی ۔

حادثہ ہیڈ محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد سے ملتان آنیوالی مسافر بس ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہوئی اور سامنے سے آنیوالی گاڑی سے جا ٹکرائی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بے قابو بس سڑک کیساتھ نیچے گڑھے میں جا گری ۔

بس میں سوار 18 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیکر گھروں کو روانہ کر دیا جبکہ 7 زخمی تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور بس کے ٹائر کا برسٹ ہونا حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website