ملتان میں سزائے موت کے مجرم کو آج بھانسی دی جائے گی۔ مجرم نے معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
ملتان: (یس اُردو) شجاع آباد کے علاقے میں چند سال قبل اللہ دتہ نامی مجرم نے معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس پر مجرم کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سیشن کورٹ ملتان نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے کو برقرار رکھا۔ مجرم نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ مجرم کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔