ملتان میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ملتان: (یس اُردو) پرانا شجاع آباد روڈ سے 13 سالہ حنان اپنے بھائی سلمان اور دوست حذیفہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر مدینہ ٹاؤن جا رہا تھا لیکن تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کیمطابق 11 سالہ حذیفہ کی حالت بھی ہیڈ انجری کے باعث تشویشناک ہے تاہم پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد دیگر دونوں بچوں کی میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا، جہاں سے انکی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔