ملتان میں وہاڑی روڈ پر آئل فیکٹری میں لگی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل فیکٹری میں شام ساڑھے 4بجے آگ لگی تھی، آگ فیکٹری کے جنریٹر گرم ہونےکے باعث لگی۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں نے 9 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم آگ لگنے کے باعث فیکٹری کے قریب چار دکانیں اور2 مکانات بھی متاثر ہوئے۔
`ریسکیو ترجمان کےمطابق فیکٹری کے تہہ خانے میں 50 ہزار گیلن موبل آئل موجود تھا، میپکو ترجمان کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ سے میپکو کے 3فیڈر بھی متاثر ہوئے، جن کا مرمتی کام جاری ہے ۔