ملتان: نشتر برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا۔
ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں گزشتہ روز 8 سالہ جہانگیر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کا ہاتھ جوڑدیا۔ ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر عمیر رحیم اور ڈاکٹر طارق سعید پر مشتمل ٹیم نے 8 سالہ بچے جہانگیر کا آپریشن کیا جب کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔