ملتان …..ملتان کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ، دو بچیوں کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں جبکہ ایک بیٹی نارمل ہے ،ڈاکٹر عاصم اقبال کے مطابق میڈیکل بورڈ بچیوں کے آپریشن کا فیصلہ کرے گا۔
دھڑسے جڑی بچیوں کا دل اورجگر ایک طرف ہوا تو ایک بچی کو بچایا جا سکے گا لیکن اگر دل اور جگر درمیان میں ہوا تو ان کی زندگیاں بچانا مشکل ہو جائے گا۔ والد نذر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت بچیوں کے علاج کے لیے مدد کرے۔