ملتان میں طارق روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکرایک شخص ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والاشخص جاپانی شہری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والا جاپانی شہری ڈیرہ غازی خان میں ایک منصوبے پرکام کررہا تھا۔اس کی لاش نشتراسپتال کےسردخانےمنتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی ہےیاحادثہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔