ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان: تھانہ الپہ کی حدود میں تین مسلح ڈاکو خلیل نامی شخص کے گھر داخل ہوئے اور گائے لے جانے کی کوشس کی۔ خلیل نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے خلیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکے بندی کر دی ہے۔