counter easy hit

ملتان: سبق یاد نہ کرنے پر معلم کا 10 سالہ بچے پر تشدد

Multan: Lesson

Multan: Lesson

ملتان میں مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کےوالد کا کہنا ہے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے معلم کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ملتان: (یس اُردو) چوک شہباز کے رہائشی 10 سالہ معظم کو مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے باعث معظم کی آنکھ سوج گئی جبکہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے کے باوجود بھی پولیس نے مدرسے کے معلم کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ بچے کے والد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور معلم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔