ملتان میں پولیس رویے سے تنگ خاتون کی بیٹے کے ساتھ مل کر خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش پولیس اور پاس کھڑے شہریوں نے ناکام بنا دی۔ خاتون کو پولیس اہلکار بیٹے سمیت تھانے لے گئے۔
ملتان: پریس کلب کے باہر امبر سلطانہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تاہم پاس کھڑے پولیس اہلکار شہریوں اور صحافیوں نے خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے خاتون اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔ خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ملتان کی پولیس نے اس کے بیٹے کے خلاف ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس پر وہ سراپا احتجاج ہے۔