جب بھی کوئی ملزم پولیس کی مرضی کا بیان نہیں دیتا ہے تو پولیس ملزم کو نہر کے کنارے لے جاتی ہے اور پھر اسے نہر میں الٹا لٹکا کر ڈبکیاں لگوانے کے ساتھ شدید تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے
ملتان (یس اُردو) ملتان میں پولیس کا تفتیش کرنے کا انوکھا انداز ملزم کو نہر میں الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا کر اقرار جرم کرواتے رہے ۔
ملتان تھانہ قطب پور کے علاقے میں محافط سکواڈ اور پنجاب پولیس کے اہلکار نے ملزمان سے تفتیش کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ۔ جب بھی کوئی ملزم پولیس کی مرضی کا بیان نہیں دیتا ہے تو پولیس ملزم کو نہر کے کنارے لے جاتی ہے اور پھر اسے نہر میں الٹا لٹکا کر ڈبکیاں لگوانے کے ساتھ شدید تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے اور کسی بھی ملزم کو اپنی مرضی کا اعتراف جرم کروانے پر مجبور کرتے رہے ۔
اس حوالے سے سی پی او ملتان نے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کے احکامات شروع کر دیئے ہیں ۔ جبکہ ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعے کی تحقیقات کریگی۔