کالج کے طلبا نے چونگی نمبر 6 پر احتجاج کے دوران مرغا بن کر شیڈول میں تبدیلی کیخلاف نعرے بازی کی ، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی
ملتان (یس اُردو) ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خلاف مرغا بن کر انوکھا احتجاج ، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ۔ چونگی نمبر 6 پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایمرسن کالج کے طلبا نے مرغا بن کر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول تبدیل ہونے سے 4 سالہ پروگرام کا دورانیہ 6 سال ہو جائے گا جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایوننگ کلاسز ختم کردی ہیں جس سے بھی طلبا متاثر ہو رہے ہیں ۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے