ملتان…….ملتان نشتر اسپتال میں موسمی نزلہ ،زکام کے مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، تصدیق شدہ مریض پانچ ہوگئے ۔
ملتان نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوانزا کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کو آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ٹوٹل مریضوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے جن میں سے پانچ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی محکمہ صحت سے سیزنل انفلوانزا کے حوالےسے رپورٹ طلب کر لی ہے اور آج وڈیو لنک کے ذریعے سے انہیں بریف کیا جائے گا ، ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق یہ وائرس بچوں یا بوڑھوں پر حملہ کرتا ہے جن میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اگر بروقت علاج کرایا جائے تو اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔