counter easy hit

ملتان: سیوریج کےآلودہ پانی سے سبزیوں کی کاشت

Multan sewage water kyaludh vegetable cultivation

Multan sewage water kyaludh vegetable cultivation

ملتان میں سیوریج کا گندا پانی سبزیوں میں سستی کھاد کے طور پر استعمال ہونے لگا ،گندے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں مختلف خطرناک بیماریوں کو سبب بن رہی ہیں۔

ملتان میں سیوریج کے گندے پانی سے گوبھی، شلجم، گاجر، مولی اور پالک کی کاشت سب سے زیادہ ہو رہی ہے، ان علاقوں میں کائیاں پور، نواب پور، سورج میانی، بستی سیال، جھوک بلو، رنگیل پور اور گرے والا شامل ہیں ۔

کاشتکاروں کے مطابق سیوریج کے گندے پانی سے سبزی کی پیداوار اچھی جبکہ شہری اس کو مضر صحت قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں۔واسا حکام کی نااہلی کی وجہ سے نا صرف سبزیاں مضر صحت کاشت ہو رہی ہیں بلکہ زیر زمین پانی بھی زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق سیوریج کے اس گندے پانی سے کاشت ہونے والی فصلوں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website