ملتان (یس ڈیسک) ہیڈ نو بہار نہر کے قریب ایک نامعلوم شخص خودکش جیکٹ کو نہر میں پھینک گیا وہاں موجود عینی شاہد حمزہ کے مطابق اس نے جیکٹ پھینکنے والے شخص سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
عینی شاہد حمزہ نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے خودکش جیکٹ میں تین کلو بارودی مواد تھا جبکہ عینی شاہد کی مدد سے جیکٹ پھینکنے والے شخص کا خاکہ تیار کر لیا جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔