ملتان…..ملتان میں تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تاجروں کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے کیا گیا ۔ جہاں تاجروں نے بینکوں کے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف نعرے بازی کی اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ امیروں پر ٹیکس کی چھوٹ ہے جبکہ غریب ٹیکس کی چکی میں پس رہا ہے ۔ظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پر بھی ناجائز منافع وصول کر رہی ہے جبکہ مختلف قومی اداروں کی نجکاری کر کے غریب ملازمین پر ظلم کر رہی ہے ۔ حکومت کے ایسے اقدامات سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہو گا ۔
ظاہرین پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔