counter easy hit

ملتان :گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین پریشان

Multan troubled domestic gas load

Multan troubled domestic gas load

ملتان میں صبح سویرے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

گیس غائب ہوجانے کی وجہ سے خواتین کے لئے بچوں کو اسکول و مردوں کو کام پر بھیجنے سمیت امور خانہ داری کی انجام دہی میں مشکل پیش آرہی ہیں ۔

خواتین کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس اپنی مرضی سے آتی اور جاتی ہے ، نہ ہی ناشتہ تیار ہو پاتا ہے اور نہ ہی نہانے کے لئے گرم پانی دستیاب ہوتا ہے ۔

خواتین کا مزید کہناتھاکہ دوپہر اور صبح کے وقت اگر گیس دستیاب ہو بھی تو پریشر اتنا کم کہ کھانا بنانا دو بھر ہو جاتا ہے ۔

دوسری جانب شہر میںرات کے 10 بجتے ہی گیس مکمل بند ہو جاتی ہے جو صبح 5 بجے تک بند رہتی ہے۔صورتحال اس قدر خراب ہونے کے باوجود ماہانہ گیس کے بل ہزاروں روپے وصول ہو رہے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website