ملتان: فراز نے ڈیڑھ ماہ قبل اپنی پسند سے شادی کی، بعد میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلی سے شوہر کی دوسری شادی کروا دی
ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں دو ماموں زاد لڑکیوں نے اپنے ایک ہی کزن سے شادی کر لی۔ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ دوست ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ ملتان کے فراز نے ڈیڑھ ماہ میں دوسرا بیاہ کر لیا۔ چند ہفتے پہلے لڑکے کی علینہ سے پسند کی شادی ہوئی اور اب علینہ نے اپنی کزن اور سہیلی علیشبہ کو پسند کرکے شوہر سے بیاہ کرا دیا۔ دونوں سہیلیاں ایک ہی لڑکے سے شادی پر خوش ہیں۔ دو کزنز نے ایک ہی لڑکے سے بیاہ کیا تو سماج دشمن بن گیا۔ علیشبہ کے گھر والوں نے علینہ اور فراز کے خلاف پرچہ کٹوایا تو فراز نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ تینوں کہتے ہیں چاہے دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے وہ ایک ساتھ ہی رہیں گے۔