اسلام آباد (ویب ڈیسک )تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ ایک تکلیف دہ بات اور ہوئی ہے کہ ملتان والی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے ، یہ عمل بہت تکلیف دہ ہے۔ نجی چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ ایک اور تکلیف دہ بات ہوئی ہے کہ وہ ملتان والی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے ۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ شہزاد اکبر کبھی بھی ڈیلی میل کی سٹوری پر عدالت میں نہیں جا سکیں گے کیونکہ وہ عدالت میں یہ ثابت ہی نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور پانی میں ڈوب گیا ہے اوربزدار صاحب بانسری بجارہے ہیں،مون سون میں کیڑے مکوڑے اپنے بلوں سے باہر آجاتے ہیں لیکن 40نابالغ سیاسی کیڑے ابھی تک سو رہے ہیں،آج لاہور کو شہباز شریف کی بہت یاد آ رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مون سون کی پہلی بڑی بارش نے بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،مون سون میں کیڑے مکوڑے اپنے بلوں سے باہر آ جاتے ہیں لیکن 40نابالغ سیاسی کیڑے ابھی تک سو رہے ہیں، نالائق تبدیلی کا بد کلام ترجمان بھی آج اپنی بل سے باہر نہیں آرہا،لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور حکومتی مشنری کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ جب محکمے کے انچارج شکست خوردہ اور نااہل لگائے جائیں تو یہی حال ہو گا، سلطنت نیازیہ کاکام صرف پگڑیاں اچھالنا ہے عملی کارکردگی صفر ہے، دس ماہ کی عمرانی حکومت کی کارکردگی جھوٹ،الزامات اور صرف پروپیگنڈے ہیں.عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج لاہور کو شہباز شریف کی بہت یاد آ رہی ہے،نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب کو شہباز شریف کے بعد لاوارث بنا دیا گیا ہے ۔