فرانس : پیرس ملٹی کلر آف فرانس کے زیر اہتمام فیشن شو کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ایک خوبصورت عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو مدعو کیا گیا جن میں جنگ /جیو ٹی وی کے رضاچوہدری کیمرمین کامران حنیف اے آر وائے کے خالد بشیر وقت ٹی وی کے صاحبزادہ عتیق کیمرہ مین علی اشفاق یس اردو کے قاری فاروق آحمد فاروقی سچ ٹی وی کے عرفان صدیقی گجرات لنک کی طرف سے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ناصرہ خان عمیربیگ ، یاسر چوہدری مقصود انور کومل میک اپ آرٹسٹ اینڈ فوٹوگرافرسٹ اور شہزاد وڑائچ شامل تھے۔
بعض صحافی صحت کی خرابی اور بعض دیگر مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے تاہم انہوں مکمل تعاون کا یقین دیلایا نینا خان فیشن ڈزائنرنے آنے والے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بتایا اور ان سے رائے طلب کی کہ ہم سب کو مل کر پاکستانی فیشن انڈسٹری کو فرانس میں کیسے پروموٹ کر سکتے ہیں۔
صحافی حضرات نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس طرح ایک خوبصورت ماحول میں یہ تقریب اختتام پزیر ہوئی ملٹی کلر آف فرانس کی سربراہ نینا خان فیشن ڈزائزکی اس کوشش اور کاوش کو سراہا اور کہا کہ انہوں گذشتہ دنوں جو فیشن شو کیئے ہیں وہ قابل تعریف اور بہت بہتر تھے۔