آپریشن کا مقصد دہشتگردی سے پاک پرامن کراچی ہے ، ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا :آرمی چیف کا اجلاس سے خطاب
کراچی (یس اُردو) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی کراچی کے امن سے مشروط ہے ، پرامن کراچی اور ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ، کراچی آپریشن پر اہم اجلاس کی صدارت ، کراچی کا امن پاکستان کی معاشی ترقی کی ضمانت قرار ، آرمی چیف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوئے ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن کا بنیادی مقصد دہشتگردی سے پاک پر امن کراچی ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بعد ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے سازگار ماحول میسر ہوگا ۔ اس سے قبل ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ زمینی اور فضائی افواج کے درمیان بہتر مطابقت قابل ستائش ہے