اسلام آباد (یس ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید ایک ماہ تک تفتیش کیلئے زیر حراست رکھا جائے گا۔
اس دوران اس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔