بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فئیر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم ‘’’کپور اینڈ سنز‘‘میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم’’سلطان‘‘کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔
Mumbai: Fawad Khan and Rahat fateh Ali nomination for 62th Film fare Award
کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹگری کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔واضح رہے فلم فئیر ایوارڈ ز کی یہ تقریب رواں ماہ 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔