ممبئی (یس ڈیسک) ممبئی ہائی کورٹ نے متنازع کامیڈی شو اے آئی بی روسٹ میں شرکت کرنے پر دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع شو میں شرکت کی وجہ سے دپیکا کے خلاف پونا اور ممبئی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔دپیکا کے وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا نے شو میں حصہ نہیں لیا وہ صرف تماشائی کے طور پر شریک تھیں،جو کوئی جرم نہیں۔
عدالت نے عذر قبول کرتے ہوئے اداکارہ کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع ’’اے آئی بی روسٹ‘‘ میں کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے حصہ لیا تھا۔ ان تینوں نے مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔