ممبئی……بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے اہم گواہ ڈیوڈ ہیڈلے کا امریکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیا، ڈیوڈ ہیڈلے امریکا میں35سال کی قید کی سزا کاٹ رہا ہے، پوچھ گچھ کا سلسلہ کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ممبئی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملے کے کردار ڈیوڈ ہیڈلے نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نام کے ساتھ بھارت میں داخل ہونا چاہتا تھا اس لئے نام تبدیل کرکے بھارت میں داخل ہوا، نیا پاسپورٹ ملنے پر جاسوسی کیلئے 8مرتبہ بھارت گیا۔ڈیوڈ ہیڈلے کا کہنا تھا کہ بھارت کے 8دوروں میں سے 7بار ممبئی گیا، ممبئی کے دورے میں مختلف مقامات کی ویڈیو بنا کردیں، 7بار براہِ راست پاکستان سے بھارت پہنچا،ممبئی حملوں سے متعلق ڈیوڈ ہیڈلے سے 40 سوالات پوچھے گئے ہیں۔