ممبئی ……….بھارت میں قتل کی لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دیئے ۔ جنونی شخص نے ماں ، باپ ، بیوی بچوں اور بہنوں سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کرڈالا۔
یہ واقعہ ممبئی کے علاقے تھانے میں پیش آیا،جہاں ایک شخص نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو نشے آور اشیا ءدینے کے بعد ایک ایک کرکے چھری سے قتل کردیا،اور بعد میں پھندا لگا کر خود بھی خودکشی کرلی۔قتل ہونے والوں میں قاتل کے والدین ، بیوی ، بچے ، بہنیں اور ان کے بچے شامل ہیں۔ملزم کی ایک بہن نے مدد کیلئے پڑوسیوں کو پکارا ۔جسے بچالیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔