ممبئی ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 36 رنز کی بڑی شکست دے دی ہے، ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ممبئی: (یس نیوز) ٹیسٹ میچ کا پانچواں اور آخری روز گوروں کیلئے ڈراؤنا ثابت ہوا۔ بھارت نے مہمان ٹیم کو سپن کے جال میں پھنسایا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم کے سپنر ایشون نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ گوروں کی جانب سے رووٹ اور جونی بیئرسٹو نے نصف سنچریاں سکور کیں جو کہ ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 16 دسمبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔