اسلام آباد (جیوڈیسک) ممتاز قادری نے سلمان تاثیر قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ خواجہ شریف کے ذریعے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، معاملہ قتل کا نہیں اشتعال کا ہے اس لئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 سی کے تحت کم سے کم سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو 2 بار سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ خارج کرکے پھانسی کی سزا برقرار رکھی تھی۔