پیرس ( عمیر بیگ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کرپشن کے خلاف اقدامات کا ملک بھرعوام خیر مقدم کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال کے باعث ہر پاکستانی شدید پریشانی کا شکار ہے۔کرپشن کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ہر سرکار ی ادارے کے کرپٹ افسران کو نشان عبرت بنایا جائے۔