پیرس (عمیر بیگ)پاناما لیکس نے حکمرانوں کی غداری اور ملک دشمنی عیاں کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادانہ انکوائری کمیشن کے قیام کیلئے حکمران مختلف حربے استعمال کررہے ہیں مگر تحریک انصاف حکمرانوں کی چال کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔