counter easy hit

وطن عزیز کو لاوارث سمجھتے ہوئے ہر سطح پر لوٹا گیا،منور جٹ

munawar jutt

munawar jutt

پیرس(عمیر بیگ)عوام لٹیروں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دینگے :ان خیالات کا اظہار منور جٹ رہنما پی ٹی آئی فرانس نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے اس ملک کو لاوارث سمجھتے ہوئے ہر سطح پر لوٹا گیا۔ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں اور نہ ہی عوام لٹیروں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دیں گے۔ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ اگر واپس لایا جائے تو اس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور پاکستان بیرونی قرضوں سے بھی نجات پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر تنقید صرف وہ لوگ کرر ہے ہیں جنہیں اس بات کی تکلیف ہے کہ لٹیروں کو چھپانے کی بجائے منظر عام پر کیوں لایا جارہا ہے