پیرس(عمیر بیگ)نواز شریف کی کرپٹ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ،نواز شریف کی رخصتی اب طے ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس نے پاکستان کو لوٹنے والے مگرمچھوں کو بے نقاب کردیا ہے ،عمران خان کا لاہور جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔