پیرس(عمیر بیگ) لوٹ مار کے سیاسی کلچر کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،تحریک انصاف کی کرپشن کے خاتمہ اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار منور جٹ رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔پانامہ لیکس کرپٹ حکمرانوں کیلئے سیاسی موت کا پیغام ہے۔