پیرس(عمیر بیگ)جمہوریت کو احتجاجی تحریک سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ررہنمامنور جٹ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالوں کو سیاست کرنے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا حق نہیں۔پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد خوش آئند ہے۔کرپشن کیخلاف تحریک میں وقت کیساتھ ساتھ تیزی آرہی ہے اور لوگ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کے جواب کے منتظر ہیں۔